علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

0
44
ali amin

علی امین گنڈاپور کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ سے رجوع کرلیا ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتےہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی تھی حالانکہ انہیں چیکنگ کے لیے روکا گیا تھا جبکہ انہوں نے چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کرنا شروع کردی.

پولیس کا مزید کہنا ہےکہ کے پی کےاورپنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے لیکن علی امین چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد فرار ہوگئے لہذا علی امین گنڈا پورپر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لیکن دوسری جانب علی امین گنڈا پور کے قریبی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ تاہم جب ان سے ہنگامہ آرائی بارے سوال کیا گیا تو ذرائع کا کہنا تھا پولیس یہ سب کچھ اپنی طرف سے من گھڑت کے طور پر پیش کررہی ہے کیونکہ علی امین گنڈا پور نے پولیس چیک پوسٹ پر کسی قسم کی کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
ادھر علی امین خان کے قریبی دوستوں کے مطابق علی امین گنڈا پور پر پنجاب پولیس کی جانب سے قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے علی امین خان نے کہا کہ وہ الحمداللہ ٹھیک ہیں لیکن ان کے کچھ ساتھی لاپتہ ہیں اور کچھ ساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں.

Leave a reply