علی امین کو جعلی مینڈیٹ لیکر کٹھ پتلی وزیراعلی بننے پر مبارک ہو،اختیار علی

0
115
ali amin

رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اختیارولی خان کا علی امین گنڈا پور کے اسمبلی خطاب پر ردعمل سامنے آیا ہے

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ علی امین صاحب جو درس آپ قوم کو دے رہے ہیں یہی درس اپنے لیڈر کو پڑھائیں، گنڈاپور صاحب آپکے پاس جعلی مینڈیٹ ہے آپ پختونخوا کے دس حلقے کھولیں آپکو پتہ لگ جائیگا۔وزیراعلی صاحب ہم آپکو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملے کرنے نہیں دینگے، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات ختم کرنے کی تڑی سے معلوم ہوا آپ اپنے خلاف مقدمات ختم کرنے آئے ہیں۔ کاش وزیراعلی صاحب صوبے کے چار کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوئی اعلان کرتے۔یہ پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ تین بار جعلی اسمبلی دی گئی ہے۔2013 میں تبدیلی کو روشناس کیا گیا، 2018 میں تبدیلی آئی نہیں لائی گئی، 2024 میں تبدیلی کو بدقسمت پختونخوا پر تیسری بار مسلط کردیا گیا۔ کاش نومنتخب وزیراعلی کے پی تعلیمی اداروں سے ہم جنس پرستوں کے جھنڈے اتارنے کے احکامات جاری کرتے،کاش نومنتخب وزیراعلی کے پی صحت کارڈ میں کی گئی اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے۔ آپکے دس سالہ حکومت پر بی آرٹی، مالم جبہ، بلین ٹری اور سکول کے فرنیچر چوری کرنے الزامات ہیں۔ پختونخوا کو آپکی پارٹی نے ایک ہزار ارب کا مقروض کیا اس پر آپکو معافی مانگنی چاہئیے تھی۔ علی امین کو جعلی مینڈیٹ لیکر کٹھ پتلی وزیراعلی بننے پر مبارک ہو۔ علی امین بطور وزیراعلی محمود خان اور پرویز خٹک سے بھی بدتر وزیراعلی ثابت ہونگے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو چکے ہیں، علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں خطاب کے دوران عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

Leave a reply