علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل ،کاروائی ہو گی مگر کس کے خلاف؟ الیکشن کمیشن کا دوران سماعت بڑا اعلان

0
54

علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل ،کاروائی ہو گی مگر کس کے خلاف؟ الیکشن کمیشن کا دوران سماعت بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نااہلی اور علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی کے فرخ حبیب ، فیصل جاوید، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری الیکشن کمیشن میں موجود تھے،الیکشن کمیشن میں بیرسٹر علی ظفرنے تحریک انصاف کی جانب سے دلائل دیئے،بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سینیٹ کی سیٹ کے لیے الیکٹورل کالج 340اراکین پر مشتمل تھا پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 180اراکین تھے ، اپوزیشن 160 تھے ،یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کے اراکین کو لالچ دی اور خریدا ،وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے تھے اراکین کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے 3 طریقے سے دھاندلی کی ووٹ خریدا گیا، اگلے الیکشن کے لیے ٹکٹ اور مراعات کی آفرز ہوئیں

علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2مارچ کو میڈیا پر امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کی ویڈیو آگئی ویڈیو میں اراکین کو رشوت دینے اور ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا یاجارہاہے،الیکشن کمیشن میں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو چلاکر دکھائی گئی

ویڈیو دیکھنے کے بعد ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ویڈیو میں موجود افراد کو جانتے ہیں ؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ ویڈیو میں دکھانے والے افراد کو نہیں جانتا ،الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ پیسے دیئے گئے اور لینے والوں نے اعتراف بھی کرلیا پیسے لینے والے اراکین اب آپ کے ساتھ ہیں، رشوت لینے اور دینے والا برابر ہے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ویڈیوسامنے آنے پرنوٹس بھی لیا ،الیکشن کمیشن نے نوٹس لینے پرپریس ریلیزبھی جاری کی،رکن الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ آج اسی طرح کے کیس میں فیصلہ دے چکے،ہم نے کوئی نوٹس نہیں لیاتھا،

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس سیکشن 9 کےتحت اختیارات ہیں، ممبر پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں کویہ رقم آفرکی گئی انہیں فریق نہیں بنانا چاہیئے تھا؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فریق نہیں،وہ گواہ ہو سکتے ہیں،ویڈیومیں موجود لوگوں کے کم ازکم بیان حلفی لیے جاتے،جن کو آفرہوئی ان کے بیان حلفی لیے جاتے،رکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس ویڈیومیں پیسے اورٹکٹ کا کوئی ذکرنہیں،جس پر وکیل نے کہا کہ علی حیدرگیلانی ایم این ایزکو طریقہ بتا رہے ہیں،علی حیدرگیلانی نے خودت سلیم کیا یہ ویڈیودرست ہے،

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ میڈیا پر بہت سی غلط خبریں چلتی ہیں ایک ایم پی اے عبدالسلام کے حوالے سے غلط خبر چلائی گئی ،علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق الیکشن کمیشن کے از خود نوٹس کی خبر غلط ہے علی حیدر گیلانی رکن پنجاب اسمبلی ہیں انکا معاملہ دیکھتے ہیں درخواست گزار پہلے ویڈیو کے دیگر کرداروں کو فریق بنائے ،ہم آئین و قانون کے مطابق کیس پر فیصلہ دینگے،ہر شخص اپنے کیے کا جواب دہ ہے ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کا نا م کہیں نہیں ہے ،جو کردار ویڈیو اور آڈیو میں ہیں انکے خلاف کارروائی ہوگی،

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ایک اور درخواست  دی ,الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں،چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے، الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو کیس مقرر کر رکھا ہے،مناسب ہوگا وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے،پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا، فوری سماعت کی درخواست فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری نے دائر کی

قبل ازیں معروف قانوندان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی،

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

آصف زرداری کا نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دیں گے،زرداری متحرک

ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ،ترجمان اسلام آباد سیٹ ہارنے کے باوجود نہال

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے، استدعا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے.

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

Leave a reply