معاشرے میں برداشت کا ہونا بہت ضروری ہے، جس سے زندگی تو آسان ہوتی ہی ہے انسان کی، اسکے ساتھ ہی امن کوبھی فوقیت ملتی ہے انتہا پسندی اور لڑائی جھگڑوں پر۔ اخلاق میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ہمیں، پہلے خد کو ٹھیک کرنا ہے پھر دوسروں کو، پہلے اپنی نصیحت خد پر تجربہ کرنی ہے پھر دوسروں کو بتلانی ہے معاشرے کی بنیاد ہی ایک دوسرے کی فکر و محبت، بھائی چارے اور برداشت کرنے میں ہے ایک دوسرے کے کام آئیں ہمیشہ دوسروں کا بھلا سوچیں پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ۔ اپنے نیک مقاصد کی کامیابی کے حصول کےلئے پوری جان کے ساتھ بھرپور محنت کریں ، جب تک کہ آپ اپنی منزل مقصود تک پہنچ نہیں جاتے ۔ کوشش کبھی مت چھوڑیئے، منزل ملے یا ناں ملے ! اگر ، مگر اور کاش زندگی تباہ کر دیتی ہے انسان کی ۔
اللہ تعالی کی رضا میں راضی رہنا ہی کامیابی ہے ، جو ملا نہیں اس پر مایوس ہونے کے بجائے صبر اور وتحمل کام لیا جائے ۔ یہ دنیا آپکو نہیں سمجھ سکتی سوائے اللہ تعالی کے، اللہ ہی ہے جو اپنے بندے/ بندی کو کبھی بھی مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑتا ! اللہ کوئی نہ کوئی وسیلہ ضرور بنادے دیتا ہے انسان کی مشکلات کودور فرمانے کا۔
اللہ تعالی کی قربت چاہتے ہو تو اللہ کی خوب عبادت کرو اللہ کا کلام قرآن پاک سمجھ کر پڑھو ذکر الہی زیادہ سے زیادہ کرو ، اپنے دکھ درد میں اللہ کو یاد کرو ، دعائیں کرو رو رو کر اللہ کے آگے جھکو۔ تہجد کی نماز میں قربت الہی حاصل کی جاسکتی ہے، تب اللہ اپنے بندے/بندی سے فرماتا ہے مانگ جو مانگنا ہے میں تجھے دوں ۔
موت اور زندگی دینے والا میرا اللہ ہی ہے، موت کا فرشتہ ایک گھر کے دن میں پانچ چکر لگاتا ہے، لیکن فرشتہ جان اپنی مرضی سے نہیں نکال سکتا، موت کا فرشتہ تو حکم الہی پر ہی اپنا کام سر انجام دیتے ہیں ۔ معاشرہ میں عظیم کامیابی کے حصول کے لیے اللہ کی رضا میں راضی بہت ضروری ہے ۔
ایک دفعہ ایک بادشاہ اپنے گھوڑے پر سوار اپنی کسی منزل کی طرف تیزی سے جارہا تھا تو اک درویش نے بادشاہ کو راستے میں روکا اور کہا کہ گھوڑے سے نیچے اترو، میں نے تم سے کچھ بات کرنی ہے تو بادشاہ نے کہا جو بات ہے میرے کان میں بتا دو مجھے بہت جلدی ہے ، تو بادشاہ کےبار بار
کان میں بات بتانے کے اسرار پر ، درویش نے بادشاہ کے کان میں صرف اتنا کہا ہے کہ میں موت کا فرشتہ ہوں اور تیری جان نکالنے آیا ہوں ۔
یہ سنتے ہی کہ بادشاہ کو سکتا جاری ہوگیا، روئے پیٹے کہ مجھے میرے بیوی بچوں سے تو مل لینے دو ۔ تب درویش نما موت کے فرشتے نے کہا ہم تو اللہ کےحکم کے پابند ہیں، میں تمہیں تمہارے بیوی بچوں سے نہیں ملنے دوں گا۔ تمہاری جان ابھی اسی وقت نکالنے کا حکم مجھے اللہ تعالی نے دے دیا ہے ۔
شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ:
اس سے تو خاموشی بہتر ہے ، کہ کسی کو دل کی بات کہہ کر پھر اس سے کہا جائے کہ کسی سے نہ کہنا ۔ میرا اک دوست مجھ کہتا کہ میرا دل نماز میں نہیں لگتا تو میں کیا کروں کہ میرا دل نماز میں لگ جائے؟
تومیں نے جواباً اپنے دوست سے کہا کہ:
جب تم نماز شروع کرو تو زمین کی طرف دیکھو !
کہ مرنے کے بعد ہمیں زمین میں جانا ہے ۔
جب رکوع میں جاؤ تو اپنے پاؤں کی طرف دیکھو!
اس لئے کہ انسان کی جان پاؤں سے نکلتی ہے ۔
جب سجدہ کرو تو اپنے ناک کیسمت میں دیکھو!
مرنے کے بعد قبر میں انسان کی سب سے پہلے ناک ختم ہوتی ہے۔
اور جب تشہد کی حالت بیٹھو تو اپنی خالی جھولی کی طرف دیکھو!
خالی جھولی دنیا میں آئے اور ہمیں خالی جھولی ہی لوٹنا ہے ۔
اللہ تعالی ہم سب کو اللہ تعالی کی رضا میں راضی رہنے کی توفیق عطافرمائیں۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
@khubaibmkf