عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کو 258ملین ڈالر دینے کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کو 258 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی ہے۔

باغی ٹی وی :عالمی بینک کی جانب سے اعلامیہمیں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے رقم کی منظوری عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے دی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان میں بنیادی صحت کے نظام میں بہتری کے لیے خرچ ہو گی کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کیلئے اصلاحات کی جائیں گی-

صوبائی ہیلتھ سسٹم کومضبوط بنانے میں بھی مدد دی جائے گی، جب کہ ہیلتھ کیئر کوریج، اسٹاف اور دواں کی سپلائی بہتربنائی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 1232ارب روپےکی گرانٹس دی جائیں گی، وفاق سےصوبوں کو 4215 ارب روپےمنتقل ہوں گے،قرض اورسودکی ادائیگیوں کیلئے 3523 ارب روپےکاتخمینہ لگایا گیا ،حکومتی امورکیلئے 550 ارب روپے اور نان ٹیکس کی مدمیں 1626 ارب روپےحاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا فیڈرل بورڈآف ریونیو 7255 ارب کاٹیکس جمع کرےگا، وفاق کےاخراجات کاتخمینہ 9 ہزارارب روپےسےزائد ہوگا-

ذرائع کے مطابق پنشن کی مدمیں 530 ارب روپےمختص کرنےکا،سبسڈیزکی مدمیں 578 ارب روپےمختص کرنےکاتخمینہ لگایا گیا جبکہ آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کاحجم 800 ارب ہوگا،بجٹ خسارہ 4282 ارب روپےتک محدودرکھنےکا،بجٹ خسارہ معیشت کا 5.5 فیصدتک محدودرکھنےکا کا تخمینہ لگایا گیا آئندہ مالی سال معیشت کاحجم 78 ہزار 197 ارب روپے ہوگا-

Leave a reply