بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے تقاریر پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،
الطاف حسین نے عدالت میں نمائندگی کے لئے دو مقامی وکلا بھی نامزد کر دئیے، بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں ان کی تقاریر پر پابندی لگائی گئی ،لاکھوں افراد کے رہنما کو اپنے موقف بیان کرنے کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ، میرے خط کو تسلیم کرتے ہوئے میرے وکلاء کی نامزدگی کو قبول کیا جائے، ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ سے جاری کردہ خط عدالت میں جمع کرا دیا گیا،
الطاف حسین کی درخواست میں کہا گیا کہ "سعدیہ قیصر،پاکستان کی باعزت ایڈوکیٹ اور شہری ہوں،ایف بی ایریا کراچی کی رہائشی ہوں،اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 16،17،19 اور 25 اے دستور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تحت آزادی اظہار برائے اسلامی جمہوریہ آف پاکستان کا قومی ترانہ الطاف حسین کی آواز میں سننےکی متلاشی ہوں،
الطاف حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے سوال کیا کہ درخواست آپ کی جانب سے ہے یا خط لکھنے والے کی جانب سے،وکلاء نے کہا کہ خط لکھنے والے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے متن سے لگتا ہے کہ آپ اپنی خواہش بیان کررہے ہیں، عدالت نے کہا کہ درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کی جائے.
مخصوص نشستوں کا فیصلہ،سلمان اکرم راجا نے ججز کی سہولتکاری بے نقاب کر دی
خیبر پختونخواہ بدانتظامی،کرپشن کی وجہ سے لاقانونیت کی لپیٹ میں.تحریر:ڈی جے کمال مصطفیٰ
آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا
تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا