پاکستانیو! مبارک ہو آپ کے وزیراعظم پھرکشمیر کے سفیراورعالم اسلام کے ترجمان بن کر ابھرے ، اب مایوسیاں چھوڑ دیں

0
23

اسلام آباد : پاکستانیوں مبارک ہو آپ کے وزیراعظم پھرکشمیر کے سفیر اورعالم اسلام کے ترجمان بن کر ابھرے ، اب مایوسیاں چھوڑ دیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک مرتبہ پھر کشمیر کے سفیر اور عالم اسلام کے ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے یو این جنرل اسمبلی خطاب پر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک دفعہ پھر دنیا کے سامنے دہشتگردمودی کو بے نقاب کیا وزیراعظم نےمسلمانوں کی دل آزاری، کشمیریوں پر بھارتی مظالم پربات کی۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطینیوں کے حقوق پر دو ٹوک موؤقف اپنایا، وزیراعظم نے عالم اسلام کی بہترین نمائندگی کی، پوری قوم،مظلوم کشمیری و فلسطینی کہہ رہے ہیں شکریہ عمران خان۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی افادیت اقوام عالم کے سامنے رکھی ہے، وزیراعظم نےمنی لانڈرنگ کے تباہ کن نتائج پر بھی دنیا کو جھنجھوڑا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے امید کی نئی کرن دلائی ، ہمیں‌مایوسیوں سے نکالا ، اپنی قوم کا زبردست ترجمان بن کرسامنے آئے ہیں‌

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے، سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ سال 3 بار کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Leave a reply