امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرہ کرنے سے گریز

امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کردیا ہے-

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ اپاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے،جمہوری پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ولادی میرپوتن کی دعوت پر روس پہنچ گئے:روس میں جشن کا سماں:شانداراستقبال

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےموجودہ وقت میں دورہ روس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس کو عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے روکے یوکرین کی صورت حال پر ہر ذمہ دار ملک کو تشویش کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایسے وقت میں دورہ روس پر موجود ہیں جب یوکرین تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہمراہ ہیں-

روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا کادعویٰ

عمران خان روسی صدر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے روسی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ اور گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

Comments are closed.