امریکا اوریورپی یونین کا روس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان

0
48
flag european union

واشنگٹن: امریکا اوریورپی یونین نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام پرروس پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی :غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا روسی صدرولادمیرپوٹن کی 2بیٹیوں اورروس کے سب سے بڑے بینک کے خلاف اقدامات کرنے پرغورکررہا ہے۔

یوکرین میں اجتماعی قبر سے 410 لاشیں برآمد

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ روس کے مزید مالیاتی اداروں، نئی سرمایہ کاری اورروسی حکومت کے اہلکاروں اوران کے خاندان کے افراد پرنئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

یورپی یونین حکام کے مطابق روسی بحری جہازوں کویورپی یونین کی بندرگاہیں استعمال کرنے سے روکنے سمیت دیگرنئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب روس کے زیرقبضہ علاقے سے ایک اجتماعی قبرسے 400سے زائد افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ یوکرین کے صدرکا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی اورجنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

دھمکی آمیز خط : روس کا ررد عمل بھی سامنے آگیا

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بوچا میں شہریوں کے قتل کو ہولناک اور ناقابل قبول قراردیا تھا فرانسیسی صدر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا-

جبکہ امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کرنے پر زوردے گا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے پیر کے روز کہا تھا کہ یوکرین کے روسی فوجیوں پر بوچا شہر میں درجنوں شہریوں کو قتل کرنے کے الزام کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج کیف حکومت کی من گھڑت ہے اور مغربی ميڈيا کے ليے تیار کی گئی ہے۔

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

Leave a reply