اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت رکوانے کی امریکی درخواست مسترد

فلسطین کو 8 ارکان کی حمایت حاصل ہے جن میں روس، چین اور الجزائر شامل ہیں۔
0
122
un

جنیوا: امریکا قوام متحدہ میں بطور مستقل رکن ملک شمولیت کے لیے ہونے والی ووٹنگ سے فلسطین کودستبردار کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کو امریکا کی جانب سے رکنیت کی درخواست سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ کا سامنا ہےفلسطینی امریکی اور اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت دینے کے لیے سلامتی کونسل میں رائےشماری سے دستبردار ہوجائیں۔

رپوررٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کو سلامتی کونسل میں مکمل رکنیت کی قرارداد منظور کرنے کے لیے ووٹ حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اسے ویٹو کرنے پر مجبور نہ کیا جائے،توقع ہے کہ سلامتی کونسل آج جمعرات کو ایک مسودہ قرارداد پر رائے شماری کرے گی جو فلسطین کو اس کے موجودہ مبصر کی حیثیت کے بجائے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دے گی۔

خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر …

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی ملک کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے لیے سلامتی کونسل کے 9 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے جبکہ فلسطین کو 8 ارکان کی حمایت حاصل ہے جن میں روس، چین اور الجزائر شامل ہیں۔

اسرائیل فلسطین کی اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت پر ہونے والی ووٹنگ کو رکوانے کے لیے سرگرم ہوگیا، امریکا بھی قرارداد کو ویٹو کرنے کے داغ سے اپنے دامن کو بچانے کے لیے قرارداد پر ووٹنگ کو ہی منسوخ یا ملتوی کرانا چاہتا ہے امریکا اور اسرائیل متواتر فرانس، سوئٹز ر لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور ایکواڈور پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ قرارداد کے خلاف ووٹ دیں یا ووٹنگ میں حصہ نہ لیں۔

ایران اسرائیل کے جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،اسرائیلی اخبار

Leave a reply