داعش کے حملے کا خطرہ،امریکی شہری کابل ائیرپورٹ کا رخ نہ کریں ، امریکی سفارتخانے کی وارننگ

0
28

افغانستان میں داعش کے حملے کے خطرہ کے پیشِ نظر امریکا نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو کابل ایئرپورٹ جانے سے روک دیا۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے جنگ کے مطابق امریکی سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ممکنہ طور پر افغانستان میں موجود داعش کا گروہ حملہ کرسکتا ہے لہٰذا صرف ان امریکیوں کو سفر کرنا چاہیے جنہیں انفرادی طور پر وہاں جانے کو کہا گیا ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ کابل کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متبادل راستوں پر غور کررہے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اب تک کابل ایئرپورٹ پر داعش کے ممکنہ حملے کے خطرےکی کوئی تفصیل نہیں دی گئی دولت اسلامیہ نے کابل میں حملوں کی عوامی سطح پر کوئی دھمکی بھی نہیں دی۔

سابق صدر اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

جبکہ العربیہ اردو کے مطابق افغانستان میں امریکا کے سفارت خانہ نے ملک میں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرسفر کے لیے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے سے گریز کریں۔

امریکی سفارت خانہ نے ہفتے کے روز اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے دروازوں کے باہرممکنہ سکیورٹی خدشات لاحق ہوسکتے ہیں،اس کے پیش نظر ہم امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہوائی اڈے کی جانب سفر سے گریز کریں۔

سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہری کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دروازوں کی جانب اس وقت تک نہیں آئیں جب تک انھیں امریکی حکومت کے کسی نمائندے کی جانب سے ایسا کرنے کے لیے نہیں کہا جاتا ہے۔

پاکستان افغان حکومت کو تسلیم کرے سراج الحق کامطالبہ

کابل میں گذشتہ اتوارکوطالبان کے کنٹرول کے بعد سے روزانہ ہزاروں غیرملکی اور افغان شہری ہوائی اڈے کا رُخ کررہے ہیں اور انھیں امریکا اور دوسرے ممالک کی خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے-

’طالبان کاافغانستان‘ چھوڑکربیرون ملک جانے کے خواہاں افغانوں کا ہوائی اڈے اور اس کے باہرکے علاقے میں رش لگا ہواہے اورگذشتہ ایک ہفتے سے وہاں افراتفری کا عالم ہے۔اس دوران میں تشدد یابھگدڑ کے واقعات اور طیاروں سے چمٹنے کے بعد گر کردس سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری مزید 75 افراد جاں بحق

Leave a reply