پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

برآمد اسلحہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے
0
106
america

اسلام آباد: تربت میں نیول ایئر بیس پر آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ، ایم 16 اے 4 اور و دیگر امریکی ساختہ اسلحہ برآمد ہوا۔

باغی ٹی وی: پاکستانی سرزمین پر افغانستان سےلائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے، 25 اور 26 مارچ کی درمیانی رات بی ایل اے دہشت گردوں نے تربت میں پی این ایس صدیق پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی فورسز نے دہشت گردوں سے آپریشن کے دوران ایم 32 ملٹی شاٹ گرینیڈ لانچر برآمد کیا جبکہ ایم 16 اے 4، نائٹ تھرمل ویژن ودیگر امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دہشت گردوں نے 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر بھی بزدلانہ حملےکی ناکام کوشش کی، اس دوران بی ایل اے دہشتگردوں نے امریکی اسلحے کا استعمال کیا جو فورسز نے جوابی کارروائی میں برآمد کیا، برآمد امریکی اسلحے میں اے کے47،ایم 16 اے 4 گرینیڈ لانچر، ہینڈ گرینیڈ شامل تھے۔

ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسی طرح 29 جنوری کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گرد نیک من اللہ ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگرد نیک من اللہ سے برآمد امریکی ساختہ ایم 4 کاربائن و دیگر اسلحہ شامل تھا جبکہ 22 جنوری کو ژوب میں ہلاک 7 دہشت گردوں سے بھی اے کے 47، ایم 16 اے 2 ودیگر اسلحہ برآمد ہوا جبکہ 19 جنوری کو میرانشاہ میں ہلاک 2 دہشت گردوں سے بھی غیرملکی ساختہ اسلحہ پکڑا گیا تھا۔

6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا …

31 دسمبر کو باجوڑ میں ہلاک 3 دہشتگردوں سے امریکی ساختہ ایم 4 کاربائن ودیگراسلحہ ملا تھا، 29 دسمبر کو بھی میر علی میں ہلاک دہشت گردوں سے اے کے 47، ایم 4 کار بائن ، گولہ بارود پکڑا گیا تھا،بی ایل اے نے انہی ہتھیاروں سے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپوں پر حملے کیے، 12 جولائی 2023 کو بھی ژوب گریژن پر حملے میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحہ استعمال کیا تھا، برآمد اسلحہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال

Leave a reply