امریکا میں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں. رپورٹ

0
35

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے بجائے کسی اور کو دیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان پریشان کن ہے، امریکا میں ابھی تک کرکٹ کے اسٹیڈیمز انٹرنیشنل معیار کے نہیں ہیں، اسی لیے آئی سی سی امریکا اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ منتقل کرنے کا سوچ رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی دی گئی ہے تاہم اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے لیے وینیوز کی تیاری مشکل ہے، آئی سی سی انگلینڈ کو 2024 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی درخواست کرسکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے پاس ہے بتایا جارہا ہے ک ہویسٹ انڈیز اور امریکا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سابق چیئرمین یو ایس اے کرکٹ ڈاکٹر اتُل رائے نے کہا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈ کپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے، امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں۔ ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ اب یہ آئی سی سی پر منحصر ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کار ی کرتا ہے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔

Leave a reply