حال ہی میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دینے والے بالی وڈ شہنشا ہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن اپنے فلمی کیریئر کو جاری رکھنے کے حوالے سے الجھن اورپریشانی کا شکار ہیں۔

باغی ٹی وی :حال ہی میں بھارتی شوبز انڈسٹری کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران 65 برس سے زائد عمر کے اداکاروں کی اداکاری پر عائد کی گئی ہے جس کے بعد سے بھارتی سئنئیر اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن پریشانی کا شکار ہیں-

بھارتی میڈیا رپورتس کے مطابق 78 سالہ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ کام کرنے کے حوالے سے فکرمند ،الجھن اور پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے اپنی پریشانی کا اظہار اس وقت کیا جب بھارتی شوبز انڈسٹری حکام نے کورونا کی احتیاطی تدابیہر کے حوالے سے بنائی جانے والی ایس او پیز میں یہ بات مینشن کی کہ 65 برس سے زائد عمر کے اداکاروں کی اداکاری پر پابندی برقرار رہے گی-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی عائد کئے جانے پر لیجنڈری اداکار نے ایک بلاگ تحریر کیا اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ یوں تو ذہن میں پریشانی کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہوتی ہیں لیکن سرکاری حکام کی جانب سے یہ پابند کرنا کہ وہ افراد جن کی عمر 65 سے زیادہ ہو وہ کام کے لیے باہر نہیں جاسکتے۔

بھارتی سپر سٹار نے بلاگ میں تحریر کیا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کی اس پابندی کو اس کے چند روز بعد مزید کم کرتے ہوئے اس کی حد 50 سال مقرر کی گئی اس کا مطلب تو میرے جیسے لوگ میرا پیشہ اور میری 78 سال کی عمر یہ کسی کو بے مصرف کرنا ہوا۔

امیتابھ بچن کا پابندی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری فلموں کی تنظیم اگر اس معاملے کو عدالت لے کر جاتی ہے تو مجھے یقین ہے کہ معزز عدالت عمر کی حد پر مبنی نہ صرف اس پابندی کو نا منظور کرے گی بلکہ عمر کی حد پچاس سال کرنے کو بھی ختم کردے گی لیکن عدالتوں اور قانونی طریقہ کار میں وقت لگتا ہے۔

امیتابھ نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ میں حیران ہوں کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے کیا میرے لیے اس کے متبادل کوئی کام ہے پابندی لگانے والے مہربانی کرکے یہ بتاسکتے ہیں اگر سب کچھ عدالتوں کو ہی کرنا ہے تو پھر اس ایس اوپی کو بھی عدالت میں لے جاتے ہیں-

امیتابھ بچن نے کورونا کو کامیابی سے شکست دے دی

امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

Shares: