امریکہ ایرانی حکومت گرانا چاہتا تھا، حسن روحانی

0
44

امریکہ ایرانی حکومت گرانا چاہتا تھا، ایرانی صدر

باغی ٹی وی : ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کیسس سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ ایرانی حکومت گرانا چاہتا تھا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود ناکام رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر روحانی نے کہا کہ امریکا برسوں سے اسلامی نظام کو ختم کرنے اور ایران کے داخلی سیاست میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے غلط اندازوں کے ساتھ یہ سوچا تھا کہ وہ ایران پر دبائو ڈال کر اور معاشی جنگ تھوپ کر تین ماہ کے اندر ہی اس نظام کو ختم کردے گا۔ آج امریکاپر یہ بات پوری طرح واضح ہو چکی ہے کہ اس نے غلطی کی ہے، دباؤ اور پابندیوں سے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

واضح‌ رہے کہ :ایران نے یورینیم ذخائر مقررہ حد سے دس گنا زیادہ افزودہ کیے ہیں: اطلاعات بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ ایران اپنے افزودہ شدہ یورینیم کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے ایران کی دو جوہری تنصیبات میں سے ایک کا دورہ کیا ہے۔

ایران کی جانب سے طویل عرصے بعد بین الااقوامی مبصرین کو اپنی دو جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت گذشتہ ہفتے دی گئی تھی۔

ایجنسی کی جمعے کو سامنے آنے والی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں مزید اضافہ ہوا ہے گو کہ افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار 2015 میں معاہدے پر دستخط سے پہلے موجود زخیرے سے کافی کم ہے۔

Leave a reply