امریکی نا انصافیوں کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے،ایران

0
36

امریکی نا انصافیوں کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے،ایران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے عائد کیے جانے کے باوجود ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تا ہم ایران  نے امریکی نا انصافیوں کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کیخلاف امریکہ کے جرائم کی فہرست طویل ہے لیکن اب ماضی بھلا کر ایک روشن مستقبل کی جانب دیکھنا چاہئے۔ اسی تناظر میں ایرانی صدر حسن روحانی نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے مذاکرات کے آغاز کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

امریکی انتخابات، ٹرمپ نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی،ٹرمپ کو میڈیا کا بھی بڑا جھٹکا

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع

جوبائیڈن کے حامیوں کا ٹرمپ سے وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا مطالبہ

ٹرمپ کے حامیوں  نے الیکشن سینٹر کا گھیراو کر لیا

ٹرمپ کی بے بسی، کس نے بات ماننے سے انکار کر دیا؟

جوبائیڈن کے آنے سے سعودی عرب کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں

امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار جوبائیڈن بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان ظاہر کرچکے ہیں اور وہ عالمی جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بھی ناقد رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں جس میں اضافہ عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ہوا تھا۔

Leave a reply