پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے رائیونڈ پہنچ گئے

ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا رائیونڈ کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی،،ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا،معیشت، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، سیکورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،نواز شریف نے امریکی سفیر کے ساتھ غزہ کی صورتحال کا معاملہ اٹھایا،نواز شریف نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلط جنگ روکنے کا مطالبہ کیا،نواز شریف نے فلسطینیوں کو خوراک، طبی سہولیات کی انسانی بنیادوں پر فراہمی پر زور دیا،امریکی سفیر نے نواز شریف کو اپنی ترجیحات سے متعلق آگاہ کیا

ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے خاص طورپر مختلف امریکی راہنماﺅں سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تمام امریکی راہنما پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو تسلیم ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماﺅں نے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال خاص طور پر عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ آج ملک کو درپیش لاتعداد مسائل اور بحرانوں سے نکلنے میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قائدانہ کردار دے کر اپنابھرپور اعتماد کریں گے۔

دونوں راہنماﺅں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوںمیں تعاون پر گفتگو کی۔ راہنماﺅں نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پختہ اور مستحکم شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے تعاون کے نئے امکانات کی تلاش اوران کامیابیوں پر تعلقات کی مزید استواری کی اہمیت تسلیم کی جو امریکہ اور پاکستان دوطرفہ مضبوط اور فعال تعلقات سے عبارت رہے ہیں۔ امریکی سفیر اور محمد نوازشریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی اور علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ محمد نوازشریف نے اسرائیلی بلاامتیاز بمباری کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی بے رحمانہ شہادتوں کے مسئلے کو اجاگر کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے لڑائی اور ہلاکتوں کا سلسلہ فوری روکنے کا مطالبہ کیا اور متاثرہ عوام کو فی الفور طبی اورانسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

امریکی سفیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کے ساتھ امریکی ترجیحات پر بات کی اور ملاقات کے دوران خوشگوار اور کھلے انداز میں گفتگو پر محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

نواز شریف نے آج سیالکوٹ کا دورہ کرنا تھا اور ن لیگی رہنماؤں، کارکنان ، تاجر برادری کے ساتھ ملاقاتیں کرنی تھیں تاہم امریکی سفیر سے ملاقات کی وجہ سے نواز شریف کا دورہ ملتوی کیا گیا، نواز شریف جلد سندھ کا بھی دورہ کریں گے جہاں اہم شخصیات ن لیگ میں شامل ہوں گی، نواز شریف چند دن قبل بلوچستان کا بھی دورہ کر کے آئے ہیں،

قبل ازیں دو روز قبل نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعلقات کی بہتری کے معاملات زیر غور آئے تھے

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ویڈیو سامنے آ گئی

مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

خواتین گروہ کے ہاتھوں درجنوں افراد کے لُٹنے کا انکشاف

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات، تحریک انصاف کا ردعمل آ گیا
پاکستان تحریک انصاف نے امریکی سفیر کی عدالت سے سزا یافتہ مجرم سے ملاقات کے اعلامیے کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ،ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اعلامیے کے مندرجات اس سازش کا تسلسل ہیں جس کے تحت عمران خان کی منتخب اور جائز جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا گیا، امریکی سفیر کی عدالت سے سزا یافتہ نوازشریف سے ملاقات کے اعلامیے کے بعد سازش اپنی مکروہ اور نفرت انگیز شکل و صورت کے ساتھ پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے،غیر سیاسی، غیرجمہوری اور غیرآئینی آمریت کی نرسری میں جنم لینے والے خاندان نے اپنے اقتدار کیلئے ہر داخلی و خارجی بیوپاری سے پاکستان کے مفادات کی سودے بازی کی،
نوازشریف جب بھی وزارتِ عظمیٰ تک پہنچا یہ دستور، جمہوریت اور قومی مفاد کو ملکی و غیرملکی طاقتوں کے ہاں گِروی رکھ کر پہنچا،آج یہ شخص قومی اسمبلی کی اپنی نشست جیتنے کے قابل نہیں مگر ریاستی پناہ اور بیرونی آقاؤں کی شہہ پر سلطانئی جمہور کی بساط لپیٹ کر جمہوریت کے چیتھڑوں پر اپنے اقتدار کا تخت سجانا چاہتا ہے،امریکی سفیر سے ملاقات کے اعلامیے میں سفیر موصوف کی جانب سے عوامِ پاکستان سے ”ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قائدانہ کردار دے کر اپنے بھرپور اعتماد سے نوازنے“ کی توقع سفارتی آداب، دوطرفہ تعلقات، عالمی قوانین اور منصبِ سفارتکاری کے بنیادی قواعد و ضوابط سے سنگین انحراف اور قابلِ وضاحت معاملہ ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مذکورہ اعلامیے کے مندرجات کا فوری نوٹس لے اور دفترِ خارجہ کے ذریعے امریکی سفاتخانے اور امریکی انتظامیہ سے معاملے کی وضاحت طلب کرے،ملکی سلامتی، آئین، جمہوریت اور انتخابات کی شفافیت کیخلاف کوئی خفیہ سازش یا اعلانیہ اقدام قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی اور اس کے ملکی اہم آہنگی، داخلی سلامتی اور قومی یکجہتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے،تحریک انصاف آئین کی بالادستی، جمہوریت کے دفاع، انتخابات کی شفافیت اور قوم کی حقیقی آزادی کے ایجنڈے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی،

Shares: