چونیاں : بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش، پولیس با اثر ملزمان کے ساتھ مل کر مجھے ہراساں کر رہی ہے،کوثر بی بی

باغی ٹی وی – چونیاں(عدیل اشرف نامہ نگار) نواحی گاؤں ہرچوکی میں بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش، پولیس با اثر ملزمان کے ساتھ مل کر مجھے ہراساں کر رہی ہے، مقامی لوگوں کا متاثرہ فیملی کے ہمراہ تھانہ سٹی پولیس کے خلاف احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب مجھے اور میری تین یتیم بچیوں کو تحفظ فراہم کرے، متاثرہ کوثر بی بی، ایس ایچ او سٹی کا موقف دینے سے انکار، سارا معاملہ ڈی پی او قصور کے نوٹس میں ہے پولیس متاثرہ فیملی کو مکمل تحفظ کرے گی اور کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ترجمان قصور پولیس کا موقف تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس چونیاں قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی، نواحی گاوں ہرچوکی کی رہائشی کوثر بی بی نے دیگر اہل دیہہ کے ہمراہ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او سٹی چونیاں جاوید ہاشمی گزشتہ دس روز سے مجھے حراساں کر رہا ہے اور دھمکیاں لگا رہا ہے کہ اگر مکان خالی نا کیا تو تمہارے خلاف مقدمہ درج کروں گا خاتون کا کہنا ہے کہ میری تین چھوٹی یتیم بچیاں ہیں پولیس آئے روز دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر پریشان کرتی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے متاثرہ خاتون یہاں عرصہ دراز سے رہائش پزیر ہے پولیس قبضہ مافیا کے ناجائز ساتھ دے رہی ہے ایس ایچ او سٹی جاوید ہاشمی نے اس معاملہ میں موقف دینے سے انکار کیا ہے جبکہ ترجمان قصور پولیس کا کہنا ہے کہ سارا معاملہ ڈی پی او قصور کے نوٹس میں ہے پولیس نا کسی کو قبضہ کروانا چاہتی ہے اور نا ہی کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت دے گی،مقامی لوگوں اور متاثرہ فیملی نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور یتیم بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Leave a reply