نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے اہم ساتھی کوقتل کردیا گیا

0
120

کوئٹہ :نوابزادہ جمال خان رئیسانی کے اہم ساتھی کوقتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق فرزند پاکستان شہید وطن نوابزادہ سراج رئیسانی کے صاحبزادے جمال خان رئیسانی کے اہم ساتھی کوآج قتل کردیا گیا ہے ،

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ میرے دوست میرے بھائی جیکب آباد کی سماجی شخصیت فیصل مغیری کوظالموں نے قتل کردیا ہے جس کے خون کا حساب عدالت عظمیٰ ہی لے کردے گی

 

 

نوابزادہ جمال خان رئیسانی کہتے ہیں کہ میرا چیف جسٹس آپ پاکستان سے صرف اتنا مطالبہ ہے کہ میرے دوست میرے بھائی جیکب آباد کی سماجی شخصیت فیصل مغیری کی ناگہانی موت کا نوٹس لیں اور پوسٹ مارٹم کروانے کا حکم جاری کریں،

اپنے ٹویٹ پیغام میں جوانہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کیا ہے اس میں وہ آگے چل کرکتہے ہیں‌کہ میرے دوست کو قتل کیا گیا ہے پر ہم نے انصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا

Leave a reply