آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان

آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی، وزیراعظم کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب ملک متاثر ہیں، برطانیہ میں ڈھائی لاکھ لوگوں نے بطور والینٹیر رجسٹرڈ کروایا، قوم کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو لوگوں کی مدد کر سکیں، حکومت کے پاس اتنی قوت نہیں کہ وہ سب مسائل دیکھے، ایڈمنسٹریشن اکیلی کچھ نہیں کر سکتی، اس وجہ سے ٹائیگر فورس تشکیل دی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کے لئے جب پیسہ اکٹھا کرنا تھا تو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں کیسے کروں گا مجھے کسی نے کہا کہ سکول کے بچوں پر توجہ دو میں نے عمران ٹائیگر فورس بنائی ،بچوں نے پیسے اکٹھے کئے اس سے پبلسٹی ملی اور پھر ہسپتال بنا، 75 فیصد مفت علاج کینسر کا ہو رہا ہے، ٹائیگر فورس ملک کی مدد کرے گی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ کھولنا ہے، بہت لوگ متاثر ہو چکے ہیں،.ہم لاک ڈاؤن کھولیں گے تا کہ لوگوں کو نوکریاں ملیں لیکن ہم شرائط رکھ رہے ہیں اگر لوگوں نے عمل نہ کیا تو پھر کرونا تیزی سے پھیلے گا اور خدشہ ہے کہ پھر سے ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، ٹائیگر فورس نے عوام کو آگاہی دینی ہے کہ ایس او پیز کیا ہے، مساجد میں شرائط رکھی ہے کہ فاصلے رکھیں یہ ٹائیگرز کا کام ہو گا کہ لوگوں کو آگاہی دیں گے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی،ہر شعبے کے لیے حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز تیار کیے جا چکے ہیں،ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے عوامی نمائندگان متحرک کردار ادا کریں، لوگ بے روزگاری اور بھوک سے نہ مریں انہیں کرونا کے ساتھ بھوک سے بھی بچائیں گے، لاک ڈاؤں کو آہستہ آہستہ کھولیں گے

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس رضاکارانہ فورس ہے، کوئی تنخواہ نہیں ملے گی، ایڈمنٹسریشن کے ساتھ ملکر کام کریں گے، انہوں نے پیسے بھی اکٹھے نہیں کرنے، بےروزگار ہونے والوں کی رجسٹریشن کروانی ہے، یوسی کا جو آفس ہو گا اس میں ایک ڈیسک بنایا جائے گا جہاں لوگوں کو رجسٹرڈ کروایا جائے گا،کیونکہ شاید زیادہ لوگ نہ کر سکیں.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھے گی، خود ایکشن نہین لینا بلکہ ایڈمنسٹریشن کو بتانا ہے وہ ایکشن لے گی، ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے.

وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو متحرک کرنیکی ہدایت،اراکین اسمبلی کو دیا بڑا حکم

Comments are closed.