پشاور؛ اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار

0
63
CCPO

تھانہ داودزیی کی حدود تحت آباد اراضیات میں پچھلے ماہ ہونے والا اندھا قتل کا ڈراپ سین ، قاتل قریبی ساتھی نکلا

ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی رورل نواب علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی ظفر خان نے ایک ماہ قبل سرکاری اہلکار کے اندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزم طاہر شاہ متھرا کا رہائشی ہے جبکہ ملزم طاہر مقتول بلال احمد کا قریبی دوست نکلا، جس نے ایک ماہ قبل 20 جون کو تھانہ داودزئی کے نواحی علاقہ تحت آباد اراضیات میں بلال احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس پر پولیس نے مقتول کے قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے کیلئے جامع تفتیش شروع کردی گئی تھی، جدید سائنس خطوط پر جاری تفتیش کے دوران اندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول بلال احمد کو پیسوں اور موٹرسائیکل کی لالچ کی خاطر قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے ، ملزم کے قبضے سے مقتول کا موٹرسائیکل، پستول اور رقم بھی برآمد کرلی گئی، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق تھانہ داودزئی کی حدود اراضیات میں مورخہ 20 اپریل کو ایک قتل شدہ نعش برآمد ہوائی، جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی. ترجمان نے بتایا؛ ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی رورل نواب علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی ظفر احمد اور تفتیشی ٹیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جبکہ مقتول کی شناخت بعد میں بلال احمد کے نام سے ہوئی،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ترجمان نے مزید بتایا کہ خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر جاری تفتیش کے دوران مقتول کے عزیز واقارب اور دیگر تعلق رکھنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا، جس کے دوران مقتول بلال احمد کے قتل میں ملوث ملزم طاہر شاہ ولد ظاہر شاہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نواحی علاقہ متھرا کا رہائشی ہے جوکہ مقتول کا قریبی دوست ہے، جس نے ایک ماہ قبل تھانہ داودزئی کے نواحی اراضیات تخت آباد میں مقتول بلال احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول بلال کو پیسوں اور موٹرسائیکل کی لالچ کی خاطر قتل کرنے کا انکشاف کیا، ملزم کے قبضے سے مقتول کا موٹرسائیکل، پستول اور رقم بھی برآمد کرلی گئی، جس سے مزید تفتیش جاری ہے

Leave a reply