اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد
راولپنڈی: اے این ایف نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ،منشیات برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے روٹی کے بیلنوں سے برآمد کی-
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کے اہلکاروں نے کورئیر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے کراکری اور گارمنٹس پر مشتمل پارسل سے آئس برآمد کی 790 گرام آئس پارسل میں موجود 3 عدد بیلنوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پارسل راولپنڈی کی رہائشی روبینا بی بی نامی خاتون کی جانب سے برطانیہ میں موجود ماجد وسیم کے لیے بک کروایا گیا تھا۔ اے این ایف نے منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا
قبل ازیں خفیہ اداروں کی اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد کےعلاقے ای الیون ٹو میں واقع گھر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی تھی پکڑی جانے والی ہیروئن گاڑی کے اندر پڑی جیکٹس میں چھپائی گئی تھی، جس کا وزن 11 اعشاریہ 94 کلوگرام ہے اور عالمی منڈی میں اسی کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہےکارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جن کی شناخت غلام رسول اور امان اللہ کے نام سے ہوئی تھی، غلام رسول افغان باشندہ ہے جب کہ دوسرا پشاور کا رہائشی ہے۔
اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
اس سے قبل نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی دوحہ جانے والی قطر ائیرلائن کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اے این ایف انٹیلیجنس نے ائیرپورٹ پر تعینات عملے کے ہمراہ خوشاب سے تعلق رکھنے والے اعجاز نامی مسافر کو چیک کیا اے این ایف حکام کا کہنا تھا ملزم کے پیٹ میں 104 کیپسولز میں سے 8 سو گرام آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو حراست میں لے لیاگیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے –
قبل ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی میں سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی تھی مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی تھی آئس ہیروئین کو ملزم نے انتہائی مہارت سے بیگ، میں چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔