پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ صرف انجین االتان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے دیکھا ہے۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز انجین التان نے پاکستان میں موجود اپنے 3 شدید بیمار میک اے وش مداح بچوں سے فیس بک لائیو ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی کراچی میں ہونے والی میک اے وش تنظیہم کی طرف سے رکھی گئی تقریب کی میزبانی عائشہ عمر نے کی جبکہ ہمایوں سعید سمیت متعدد معروف افراد بھی شریک تھے-
اس تقریب کے دوران ہمایوں سعید نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے تُرک اداکار انجین التان سے بات چیت کی-
https://www.instagram.com/tv/CECZbiqhdNH/?igshid=qlprtj8fg3f4
ہمایوں سعید نے انجین التان سے بات کرتے ہوئے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ارطغرل کی تمام اقساط دیکھی ہیں اور اس کی وجہ انجین التان کی اداکاری ہے جس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں
انہوں نے ڈرامے میں موجود تمام فائٹنگ اور ایکشن سین اور انجین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیریلیس ارطغرل میں ارطغرل کا کردار آپ نے بہترین انداز میں نبھایا۔
ہمایوں سعید نے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔
انجن التان کا اس دوران کہنا تھا کہ میں پاکستان سے ملنے والی محبت پر بہت خوش ہوں جبکہ ارطغرل کا کردار بہت مشکل ضرور تھا مگر زبردست بھی تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کریں گے جبکہ عائشہ عمر نے کہا کہ ممکنہ طور پر ترک اداکار آئندہ ماہ پاکستان آسکتے ہیں-
یاد رہے کہ یہ تقریب میک اے وش کی جانب سے 3 شدید بیمار بچوں کو ان کے پسندیدہ اداکار سے ملنے کی خواہش میں رکھی گئی تھی- میک اے وش پاکستان نامی فلاحی تنظیم میک اے وش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے وابستہ ہے جو شدید بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے وقف ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔
پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-
اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔
ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان دوزیتان نے 3 بیمار پاکستانی بچوں کی خواہش پوری کردی
ترک اداکار انجن التان 18 اگست کو پاکستان آرہے ہیں؟
تُرک فنکاروں کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے پیغام
ارطغرل ڈرامے کی کی مقبولیت میں مزید اضافہ، ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا
وزیر اعظم کے چہیتے افراد ارطغرل ڈرامے کے نام پر پی ٹی وی کولوٹ رہے ، یوٹیوب چینل…
ارطغرل اردو کی بڑی کامیابی، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز میں تینتیسویں نمبر پر آگیا
’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’’ارطغرل‘‘ کون ہیں ؟