70 ممالک کے مسافروں کیلئے ‘آن ارائیول’ ویزے کا اعلان

0
35

ابوظہبی 70 ممالک کے مسافروں کیلئے ‘آن ارائیول’ ویزے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ایئرلائن ‘اتحاد ایئرویز’ نے نئے سفری قوائد وضوابط جاری کردیے اور 70 ممالک کے مسافروں کے لیے آن ارائیول ویزے کا بھی اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آن ارائیول ویزا حاصل کرنے والوں میں امریکا، چین، مادیپ، فرانس، برطانیہ اور روس سمیت 70 ممالک کے مسافر شامل ہوں گے۔ سفر کے اہل مسافر ہی ‘یو اے ای’ آسکتے ہیں۔

اماراتی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی، یو اے ای ویزا ہولڈز اور اہلیت رکھنے والے مسافروں کو آن ارائیول ویزا سہولت ملے گی، یعنی وہ ابوظہبی پہنچ کر ویزا حاصل کریں گے۔

ان ممالک کے شہریوں‌ کو پیشگی ویزے کی درخواست دائر نہیں کرنا پڑے گی، بلکہ انہیں یو اے ای پہنچ کر ویزا ملے گا، وہ اماراتی ایئرپورٹ پر امیگریشن سے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

آن ارائیول ویزا حاصل کرنے والوں کی فہرست میں آسٹریلیا، بیلجیئم، برازیل، کینیڈا، ڈنمارک، جرمنی، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، کورین، برطانیہ، ریاست متحدہ ہائے امریکا اور یوراگوئے سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

بھارت سے صرف وہ مسافر یو اے ای آسکتے ہیں جو اماراتی شہری، سفارتکار، گولڈن اور سلور ویزا ہولڈرز ہوں۔ متحدہ عرب امارات داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

Leave a reply