بالی وڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما جنہوں نے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے ان دونوں کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. انوشکا شرما بہت کم انٹرویو دیتی ہیں اور کم گو بھی ہیں . لیکن حال ہی میں ان کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کررہی ہیں کچھ دل کی باتیں اور ایسی باتیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں اپنے دل کی باتیں اپنے ہی دل میں رکھتی ہوں یہاں تک فیملی کے ساتھ بھی دل کی باتیں شئیر نہیں کرتی. لیکن ایک انسان ایسا ہے جس کے
ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں اور کھل کر کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں شاہ رخ خان ایسے انسان ہیں جن کے ساتھ میں اپنے دل کی ساری باتیں کر لیتی ہوں اور جی بھر کے ان سے مشورے بھی لیتی ہوں. وہ میری باتوں پر مجھے اچھے مشورے دیتے ہیں. شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں ان کی خوشیوں میں خوش ہوتے ہیں اس لئے میں ان کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں.