اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک اور سنڈے مارکیٹ ہے .

 

اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن پرکرمنل چارجزہیں وہ لوگ تحریک چلائیں گے تویہ جمہوریت کیخلاف سازش ہے، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن اپوزیشن کے بس کا روگ نہیں ہے تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی ان کے پاس نہیں ہیں، مہنگائی کی وجہ یہ چور ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک اورسنڈے مارکیٹ ہے

غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عوام کی سہولتوں کےلیےکام کررہےہیں،لوگوں کوریلیف ملےگا، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایک بات ذہن نشین کرلیں یہ کوئی اکھٹےنہیں ہیں،

اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہہیں، اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان نے اجتماعی استعفوں کی بات کی جس پر دیگر جماعتوں کی جانب سے خاموشی نظر آئی،

اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

Comments are closed.