آپ کو پتا نہیں ہے تو آپ یہاں کیوں کھڑے ہیں؟ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام احساس پروگرام سے تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے احساس پروگرام کے تحت کوئی رولز بنائے ہیں ۔وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ میں پتا کر کہ بتا دیتا ہوں ۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا نہیں ہے تو آپ یہاں کیوں کھڑے ہیں ۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت مین بیان دیا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے لیے کوئی رولز نہیں بنائے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کی درست معاونت نہیں کی ۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے درست معاونت نہ کرنے کا معاملہ وزیر قانون ،سیکرٹری قانون اور اٹارنی جنرل کے علم میں لانے کا حکم دیا،لاہور ہائیکورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے درخواست پر کاروائی ملتوی کر دی

واضح رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوا تھا اور اسکی چیئرپرسن فرزانہ راجہ کو بنایا گیا تھا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسروں کے نام پبلک کرنے کی ہدایت کردی تھی اور انکے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے نام سامنے لائیں ،غریبوں کے حق لوٹنے کی چھوٹ نہیں دے سکتے ،وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیاگیا

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

پاکستان کی بیوروکریسی کےسندھ اور بلوچستان 17 سے 21 گریڈ تک کےافسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتحت وظیفہ حاصل کرتے رہے ہیں۔

بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے سہ ماہی وظیفہ لینے والے غیر مستحق افراد میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، درجنوں نے اپنی بیگمات کے نام رجسٹرا کروا رکھے تھے۔مجموعی طور پر 2 ہزار 543 افسران کو بی آئی ایس پی کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔

اس فہرست کےمطابق سب سےزیادہ بلوچستان اور سندھ کے افسران نے بی آئی ایس پی کے ذریعےرقوم وصول کیں، گریڈ 21 کے 3، گریڈ 20 کے 59 افسران سہہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ گریڈ 19 کے 429 افسران بھی مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔

سندھ کےگریڈ 18 کے 342 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھایا، بی آئی ایس پی کے 6 افسران بھی سکیم سے مستفید ہوئے۔گریڈ 17 کے ایک ہزار 240 افسران نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا عمل جاری ہے

Shares: