عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے ہی بیانیہ کے بوجھ تلے دب چکے ہیں،شیری رحمان

0
42
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جب توشہ خانہ کے تحائف پر خبریں آنے لگی تو پی ٹی آئی نے صحافیوں پر پیسے لینے کے الزام لگائے،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اب ایک کے بعد ایک ثبوت عوام کے سامنے آ رہا، پی ٹی آئی کو صحافیوں پر الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے پر ان سے معافی مانگنی چاہیے،پی ٹی آئی کے پاس ثبوت کے ساتھ خبروں کی تردید کرنےکا پورا حق تھا، پی ٹی آئی کو دوسروں پر لفافہ صحافی اور غداری کے الزام لگانے کا کوئی حق نہیں تھا،تاخیر سے ہی صحیح سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے اور جھوٹ ہمیشہ بے نقاب ہوتا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے ہی بیانیہ کے بوجھ تلے دب چکے ہیں،

دوسری جانب سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیلی میل کے معافی مانگنے کے بعد ثابت ہوا کہ عمران خان نے غلط بیانی کی ،ڈیلی میل کے معافی مانگنے کے بعد ثابت ہوا کہ شہبازشریف نے کرپشن نہیں کی ثابت ہوا کہ وزیراعظم کا اختیار جھوٹ پھیلانے کے لیے استعمال ہوا ،ثابت ہوا کہ عمران خان نے اپنی چوریاں چھپانے کے لیے دوسروں کو چور چور کہا ،علمابتائیں جھوٹا شخص لیڈر ہوسکتا ہے،بہتان اور تہمت لگانے والے کی کیا سزا ہے ؟

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

ن لیگی رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر سرخرو کیا ،ڈیلی میل کی وزیراعظم سے معافی کردار کشی کرنے والوں کے لیے باعث عبرت ہے، عمران نیازی اور اس کی جماعت نے جھوٹی خبر میں سہولت کاری کی، وزیراعظم کو اللہ نے برطانوی کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں بھی سرخرو کیا تھا،

Leave a reply