سعودی تیل تنصیبات حملوں کی تحقیقات امریکا ،یورپی اور سعودی ماہرین پرمشتمل ٹیم کے ذمے

0
51

سعودی تیل تنصیبات حملوں کی تحقیقات امریکا ،یورپی اور سعودی ماہرین پرمشتمل ٹیم کر رہی ہے

امریکی وزیرخارجہ کےمعاون خصوصی ڈیوڈ شنکر نے کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات حملوں کی تحقیقات امریکا ،یورپی اور سعودی ماہرین پرمشتمل ٹیم کر رہی ہے، ڈیوڈ کا مزید کہنا تھا کہ خلیج میں بحری اتحاد کے لیے یورپی ممالک سے بات چیت جاری ہے.انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ اور سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا آپس میں کوئی لنک نہیں ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایران سے بات چیت کے منکر نہیں لیکن بات ایرانی شرائط پر نہیں‌ہو گی.

آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب


واضح رہے کہ سعودیہ پہلے ہی کہہ چکا ہے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں، خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی اقدامات اور رویے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سعودی عرب نے گیس کی پیداواری صلاحیت پھر سے حاصل کر لی

سعودی آئل تنصیبات پر پھینکے جانے والے میزائل کس ملک کے بنے ہوئے اور کس نے استعمال کیے؟ اقوام متحدہ پتہ چلانے میں‌ مدد کرے ، سعودی وزیرخارجہ

Leave a reply