اربوں روپے کما کر ظفر مرزا باہر جا کر بیٹھ گئے،وزیراعظم کو کیوں نظر نہیں آتا، رانا ثناء اللہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھ پر 15 کلو ہیروئن کا جعلی کیس بنایا ہواہے،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہا جا رہاہے اثاثے غیر قانونی طور پر بنا ئے ہیں ،میرے تمام اکاؤنٹس منجمد ہیں ،بطور ایم این اے میرا اکاؤنٹ بھی فریز ہے اپوزیشن کو کیا ایکسپوز کرنا ہے اب تم خود ایکسپوز ہوگے،ظلم اور زیادتی ،نا انصافی 15ماہ سے جاری ہے،فیملی کے اکاؤنٹس بھی ڈیڑھ سال سے منجمدہیں،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے کما کر ظفر مرزا باہر ملک جا کر بیٹھے ہوئے ہیں،اربوں روپے کی کرپشن وزیراعظم کو نظر نہیں آتی،فیصل آباد میں غریبوں کو بے روزگار اور کروڑوں کی ڈکیتیاں ہو رہی ہیں،15ماہ سے میرے خلاف کیس پر کوئی کام نہیں ہو رہا،شیخ رشید کہتے ہیں پوری اپوزیشن کا صفایا ہوجائےگا،ہم ظالم حکومت کے سامنے کھڑے ہیں جھکنےوالے نہیں،موجودہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کبھی مضبوط نہیں ہو سکتی،پی ڈی ایم نے تہیہ کرلیا منہگائی کے خلاف کھڑے ہوں گے،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماراکسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں،سیاستدان اور اپوزیشن سمیت سب لوگ محب وطن ہیں،پی ٹی آئی اپنے23اکاؤنٹ سامنےلائےآڈٹ کرائےسب پتاچل جائے گا،مصالحت کی پالیسی کا یہ مطلب نہیں کہ ووٹ کوعزت دو کےنعرے پر سمجھوتا کریں،عمران خان وزارت عظمیٰ کاعہدہ چھوڑ دیں عمران نیازی کو اپنی حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن نظر نہیں آ رہی ،لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے ، ان کے گھر والے دھکے کھاتے پھرتے ہیں اپوزیشن اور بھارت کے درمیان تعلقات کی باتیں غلط ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں ہیروئن اسمگلنگ کا کیس ہےوہ کہہ رہےہیں اختیارات کاغلط استعمال ہوا،چینی کیس میں 150ارب کی ڈکیتی کرنےوالا لندن جا کر بیٹھا ہوا ہے،ظفر مرزا دواؤں میں اربوں روپے کما کر بیرون ملک چلے گئے،کورونا امداد میں دواؤں کی خریداری میں دس دس گناکی قیمت پر چیزیں خریدی گئیں،فیصل آباد میں فیصل نام کے ایڈووکیٹ نے 8 کروڑ کا فراڈ کیا،ملزم فیصل نے رشتے دار کو اغوا کرکے 8کروڑ تاوان لیا، ملزم فیصل کوگرفتارکرلیاگیاہے،وہ کہتاہے اس کے پاس8پیسےبھی نہیں ،ملزم فیصل نے پولیس کے 5افسران کےسامنے بیان دیا،ملزم فیصل کہتاہے ایک کروڑ کسی کو 50 لاکھ فلاں کو دیے،

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

Shares: