پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب پہلے صدر عارف علوی سے ملتے ہیں. فیصل واوڈا کا دعویٰ

0
35

پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب پہلے صدر عارف علوی سے ملتے ہیں. فیصل واوڈا کا الزام

عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور تحریک انصاف حکومت میں وفاقی وزير رہنے والے فیصل واوڈ نے صدر عارف علوی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ جبکہ اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کے جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ سب پہلے صدر عارف علوی سے ملتے ہیں پھر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جتنی بھی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں یہ پہلے پریذیڈنسی میں جاتے ہیں، پریذیڈنسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔ انہوں نے کہا کہ میں جس وقت عمران خان سے الگ ہوا پارٹی عروج پر تھی، جو ہوا وہ صرف جمہوری پارٹی نہیں وہاں کرپشن ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
دوسری جانب ایوان صدر کے ذرائع نے فیصل واوڈا کے دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے ملک کے بہترین مفاد میں مفاہمتی کردار ادا کیا ہے۔

Leave a reply