عارف علوی کا بھی احتساب ہوگا،حمزہ شہباز

0
53

پنجاب اسمبلی کے ایوان اقبال میں اری اجلاس سے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا مراحل کامیابی سے مکمل ہونے پر ایوان میں بیٹھے اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اتحادی ، پیپلز پارٹی ، جہانگیر ترین ، علیم خان ، جگنو محسن دیگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزارت خزانہ اور پی اینڈ ڈی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ
اپنی طرف سے پارٹی اور اتحادیوں کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں جو اتاڑ چڑھاؤ آئے جو آئینی مشکلات پیش آئی ان کی نذیر ڈھونڈنا مشکل ہے، وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے جو مذاق بنایا گیا آپ سے بہتر کون جانتا ہے، اللہ تعالی نے آپ کو نئی زندگی دی،میں سیلوٹ پیش کرتا ہوں اتحادیوں اور سرکاری افسران کو جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عدالتی فیصلے کو پایا تکمیل تک پہنچایا.

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس ہونے پر قطعا خوش نہیں ہوں، اڑتالیس گھنٹے تک عوام انتظار کرتے رہے کہ کب مذاکرات کامیاب ہوں گے اور بجٹ پیش ہو.یہ عوام کا پیسہ ہے لیکن ہڈ دھرمی اتنی بڑھ گئی نہ آئین دیکھا گیا نہ بارہ کروڑ عوام کو دیکھا گیا،مگر ہم نے تمام چیزیں آئین اور قانون کے مطابق کی ہیں.

وزیراعلی نے کہا کہ عزت تو رب ذوالجلال کی ہے ہم نے مٹی ہوجانا ہے، میں خود ایوان کے اندر چلا گیا تھا کہ اسپیکر کو میری یاد ستا رہی ہے،کوئی عہدہ دائمی نہیں ہوتا اللہ تعالی توفیق دے ہم عوام کا بھلا کریں، گندم پر دو سو ارب روپے کی سبسڈی دینے جارہا تھا تو کچھ دوستوں نے کہا کہ کابینہ کو بننے دیں،میں نے سوچا حمزہ شہباز کابینہ بنتی ہے یا نہیں بنتی یا جھوٹے مقدمے بن جاتے یا قیامت کے دن جوابدہ ہوتا ،میں نے تمام معاملہ اللہ کی ذات پر چھوڑا کابینہ بھی بن گئی اورگورنر بھی آگیا.

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے کسی کی ہڈ دھرمی اور انا کی پرواہ نہیں ہے،اس ملک میں کوئی خونی لانگ مارچ کی بات کررہا ہے، کے پی کے میں لوگوں کے پاس اسلحہ تھا ، لوگوں نے دیکھا گرین بیلٹس میں آگ لگی ہوئی تھی، آپ بیرونی سازش سے شروع ہوئے اداروں پر تنقید کی آپ نے اعتراض کیا بارہ بجے سپریم کورٹ کے دروازے کیوں کھلے،اگر میں نہ آیا تو فوج اور ادارے تباہ ہوجائیں گے یہ آپ کی سوچ ہے.

حمزہ شہباز کا کہنا تھا میں سیاسی کریڈٹ نہیں لینا چاہتا، ایوان صدر میں بیٹھے شخص نے عمران نیازی کے لئے تابعدارکارکن کا کردار ادا کیا،تاریخ علوی صاحب آپ کو آئین شکن کے طور پر یاد رکھے گی. وقت آئے گا تو عارف علوی صاحب کا بھی احتساب ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دو ہزار اٹھارہ میں مفت دوائیاں ملا کرتی تھی،میں نے فورا آتے ہی کہا کہ دوائیاں مفت فراہم کی جائیں، یکم جولائی سے پورے پنجاب میں تمام ہسپتالوں مفت دوائیاں ملے گی، ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا منصوبہ تھا اچھا منصوبہ تھا، میں اپنے آپ سے شروع کروں گا اپنی سہولیات کو غریب آدمی کے لئے وقف کریں گے

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ امیر سے لے کر غریب کو دیں گے،کل بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کا سابق وزیر اعلی بلاک بن رہا ہے، آج سابق وزیر اعلی درخواست لے کر ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں، ساڑھے تین سال سیف سٹی کے تیس فیصد کیمرے خراب پڑے رہے، اللہ تعالی ہمیں پرانا پاکستان مبارک کرے، بہت جلد سیف سٹی کے کیمرے بحال کریں گے، کسانوں کے لئے آٹھ ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال اربوں روپے سے بنانے جارہے ہیں،آج کسان بہت پریشان ہے ہم کسانوں کو جلد انٹرسٹ فری لون دیں گے.

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی ایک بہترین منصوبے کو پس پشت ڈال دیا گیا لوگ اپنے جگر کا علاج کروانے انڈیا جاتے تھے ، پی کے ایل آئی منصوبے کو بحال کروانے جارہے ہیں، پینتیس فیصد بجٹ ہم نے ساؤتھ ساؤتھ پنجاب کے لئے رکھا ہے دو سو چالیس ارب روپے وہاں لگائے گے، آپ نے تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا تھا، چولستان میں جب پانی کی کمی سے جانور مررہے تھے وہاں خصوصی توجہ دی گئی،وہاں پانی بہت قیمتی ہے سولر پینلز سے وہاں پانی کے ذخائر بنانے جارہے ہیں،اپنے کسانوں سے گندم خریدی آج پچاس لاکھ ٹن گندم ہم خرید چکے ہیں، ہم نے بائیس روپے من گندم اپنے کسانوں سے خریدی ہے، لیپ ٹاپ کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ، انٹرا ڈسٹرکٹ روڈ ٹوٹ چکی ہیں، نیا پاکستان میں سڑکوں کا یہی حال ہونا تھا ،ہم پچاس ارب کی لاگت سے ان سڑکوں کو بنائے گے،چند دنوں میں فوڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کریں گے،خواتین اور ورکنگ خواتین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ملتان اور دیگر شہروں انسداد خواتین ہراسگی سنٹرز دوبارہ بحال کریں گے، بارہ ہزار سکو ٹیز خواتین کو دیں گے، لوکل باڈیز کے حوالے سے ایسا قانون لے کر آئیں گے کہ گراس روٹ لیول کو مضبوط کریں گے، پچپن ارب کی لاگت سے چار ہزار سے زائد یونین کونسل کو بجٹ دیں گے،صاف دیہات کا منصوبہ لانچ کریں گے پورے پنجاب کو صاف کریں گے، تین مہینے دشواریوں کا سامنا کیا،صوبے کی عوام کو بار آور کرانا چاہتا ہوں دن رات عوام کی خدمت کریں گے.

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ محکمہ خزانہ اور قانون کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، میں پھر سن رہا ہوں لشکر کشی کا منصوبہ بن رہا ہے، بنی گالہ میں بیٹا شخص دوبارہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، عمران نیازی سن لو اگر جب تم پچیس لاکھ لوگوں کا اعلان کرکے چوبیس لاکھ نوے ہزار لوگوں سے خطاب کررہے تھے، اگر آپ نے دوبارہ انتشار پھیلایا تو آہنی ہاتھوں سے روکو گا،انقلاب لانا تھا تو چار سال میں لاتے جب تمام ادارے آئینی طور پر ساتھ تھے، تیل اور ڈالر پر آپ کی بارودی سرنگیں بچھائی گئی سامنا ہم کررہے ہیں.

ایوان اقبال میں ہونے والا بجٹ اجلاس ستائیس جون دوپہر دوبجے تک ملتوی.

Leave a reply