جدیدٹیکنالوجی اپنی جگہ،فٹنس،تربیت اور پیشہ ورہونا سب سے بہتر ہے،آرمی چیف
کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سپاہیانہ مہارتوں کے لیے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہترین تربیت اورفزیکل فٹنس کی حامل ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے یہ بات کراچی میں پیسز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کی بہترین تربیت اور فزیکل فٹنس کے معیار پر فخر ہے۔
جے یو آئی کا دھرنا اور پولیس کے انوکھے فیصلے
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے دورہ کراچی میں پی اے سی ای ایس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور گیریژن افسران سے خطاب بھی کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔
کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز پاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ تھے۔ گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے چیمپئن شپ جیتی جب کہ انجینئر سینٹر کی ٹیم نے نوجوان سپاہیوں کی چیمپئن شپ جیتی۔
28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر تربیتی مشقوں کے میکانکی فارمیشن کا جائزہ لیا اور افسران سے جنگی ماحول، چیلنجز اور ردعمل پر تفصیلی گفتگو کی۔