سائفر کیس، اسد عمر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

وکیل صفائی بابراعوان نے عدالت میں کہا کہ اسد عمر دو بار ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہو چکے ہیں
0
55
asad umar

سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے سائفر کیس میں اسد عمر کی 14ستمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی

سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،اسد عمر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارنقوی عدالت میں پیش ہوئے ،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسدعمر کو ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،وکیل صفائی بابراعوان نے عدالت میں کہا کہ اسد عمر دو بار ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہو چکے ہیں

عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی

عدالت پیشی کے موقع پر اسد عمر نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کی اصل کاپی وزارت خارجہ میں موجود ہے ،سابق وزیراعظم سائفر کے حوالے سے اپنا جواب ایف آئی اے کو دے چکے ہیں سائفر ایک کلاسیفائیڈ دستاویز ہوتی ہے جو دفتر خارجہ سے باہر نہیں آ سکتی،سائفر گمشدگی سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی جواب دے چکے ہیں

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی بھی گرفتار ہیں، گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیا گیا تھا،

Leave a reply