اسد علی نے وہ کچھ کر دکھایا جو کوئی پاکستانی نہ کر سکا

باغی ٹی وی :پاکستانی نوجوان نے کر دکھایا ، ایشیا سے باہر دنیا کی سب سے بلند چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا .کراچی کے اسد علی میمن نے ارجنٹائن کی بلند ترین چوٹی اکونگوا پر پاکستانی و کشمیری پرچم لہرایا .23 ہزار فٹ بلند ہے چوٹی پر 50 میٹر لمبا پرچم ایک ورلڈ ریکارڈ بھی بن گیا

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

اسد علی میمن کو پہاڑ کی چوٹی پر پرچم لے جانے میں بیس دن لگے .پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیری جھنڈا بھی جڑا ہوا ہے.50 میٹر لمبا قومی پرچم لہرانے والے دنیا کے پہلے کوہ پیماء بھی بن گئے .اسد علی میمن نے کامیابی پاکستانی فوجی جوانوں اور کشمیریوں کے نام کردی اسد علی نے سائوتھ امریکہ کے بلند ترین مقام پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے .اسد علی میمن اس سے قبل یورپ کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایلبر س بھی سر کرچکے ہیں .لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیماء دنیا کی سیون سمٹ مکمل کرنا چاہتا ہے

Shares: