اسفند یارولی خان علاج کی غرض سے بیرون ملک روانہ ہو گئے

0
62

اسفند یارولی خان علاج کی غرض سے بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں.

ایمل ولی خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ملی مشر اسفند یار ولی خان علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ لہذا میں پوری قوم سے ملی مشر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔


جس کے بعد ایک صارف نے لکھا کہ؛ الله سے دعا ہے کہ الله انہیں جلد صحت عطا کرے. الله سے یہ بھی دعا ہے کہ وطن کے تمام لوگوں کو توفیق اور وسائل حاصل ہوں کہ وہ بھی صحت کی ایسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں. ایک اور صارف نے کہا؛ اللہ تعالی ہمارے مشراسفند یار ولی خان کو صحت و تندرستی اور لمبی زندگی دے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

خیال رہے کہ اسفندر یار ولی کو کچھ دنوں سے ایک تکلیف میں تھے جس کے بعد انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جس کے بعد انہوں نے مشورہ دیا کہ انہیں اس تکلیف کے علاج کیلئے بیرون ملک لے جانا چاہئے تاکہ بہتر طریقے سے علاج ممکن بنایا جسکے. لہذا یہی وہ وجہ تھی جس کے باعث اسفند یار ولی کو بیرون ملک علاج کیلئے بھیجا گیا ہے.

Leave a reply