عشرہ رحمت العالمین بھر پور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، میاں اسلم اقبال

0
62
پنجاب کے امور میں بے جا مداخلت سے معاملات خراب ہو سکتے ہیں،میاں اسلم اقبال

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پر اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، سابق صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سعید الحسن، سیکرٹری اوقاف، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں عشرہ رحمت العالمین بھر پور عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا-

تعلیمی اداروں میں حسن قرات ونعت اورسیرت النبی پرتقریری مقابلے منعقد ہونگے، ضلع اور ڈویژن کی سطح پرکانفرنسزاور محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا، سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا- صوبائی دارالحکومت میں عظیم الشان سیرت کانفرنس منعقد ہوگی- سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر اس سال بھی عشرہ رحمت العالمین عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، وفاقی سطح پر بنائی گئی رحمت العالمین اتھارٹی کو فعال کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف، سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور محکمہ اطلاعات عشرہ رحمت العالمین کی تقریبات کے حوالے سے مربوط انداز سے کام کریں گے،

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ حضور صل اللہ علیہ والہ سلام کی ولادت با سعادت کا دن ہمارے لئے بے حداہمیت کا حامل ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ مبارک دن محبت اور جوش و خروش سے منایا جائے گا،عشرہ رحمت العالمین پاکستان کی تمام اکائیوں میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا-

قبل ازیں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شدید دباؤ کے باوجود عمران خان نے کرونا وبا کے دوران بھی انڈسٹری بند نہیں ہونے دی، انہیں احساس تھا کہ انڈسٹری بند ہوئی تومزدور کا چولہا ٹھنڈا ہوجائے گا، کرونا کے باوجود ملک کی معاشی ترقی کی شرح اوپر جارہی تھی سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے نااہلوں نے ہر چیز برباد کردی، ڈنڈے کے زور پرآواز تو دبائی جاسکتی ہے لیکن معیشت نہیں چلائی جاسکتی، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا-

سینئر صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ آپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا- سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاور سیکٹر کے زیادہ ٹیرف کے باعث انڈسٹری بند ہورہی ہے -سندھ اور پنجاب میں گیس کا ٹیرف مختلف ہے، پنجاب کے ساتھ گیس اور بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ظلم ہورہا ہے، پنجاب کے ساتھ سوتیلے جیسے سلوک سے انڈسٹری تباہ ہورہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے دور میں صنعتی شعبوں کوحکومت تک با آسانی رسائی حاصل تھی، صنعتی تنظیموں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے تھے-اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کے لئے اقتدار میں آنے والے انڈسٹری کی بدحالی کے ذمہ دار ہیں -انہوں نے کہا کہ 2018سے قبل لوگ پاورلومز کباڑ کے بھاؤ بیچ رہے تھے، پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو پاور لومز کے مسائل حل ہوئے، ہم عوام کی طاقت سے ایک دفعہ پھر اقتدار میں آکر صنعت کو فروغ دیں گے اور فیصل آباد میں ایکسپو سنٹر جلد مکمل کیا جائے گا-

آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ آپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے -صدر ایف سی سی آئی عاطف شیخ منیر، سابق صدر رانا سکندر عظیم خان، صدر سپریم انجمن تاجران اسلم بھلی، ریجنل چیئرمین اپٹما شیخ شفیق، تاجروں اور صنعت کاروں نے تقریب میں شرکت کی-آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ آپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عارف احسان ملک نے صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، سینئر صوبائی وزیر نے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے مسائل پر بات چیت کیلئے صنعتکاروں کے وفد کو لاہور بلالیا-

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

Leave a reply