بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ ک سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہبے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کے عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دے دیا اور اب ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے بھی ایونٹ کی منتقلی پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست 2022 سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں کرانےکی حمایت کرتے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو، آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے بعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے، تاہم ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہےایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام سے بات ہوئی ہے وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے، ان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے-
انہوں نے کہا تھا کہ آئی سی سی کی اہم میٹنگز آئندہ ہفتے ہونے جا رہی ہیں، جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو ہم نے ان اہم اجلاسوں کے لیے دو چیزیں ایجنڈے پر رکھی ہیں چیئرمین رمیز راجا کےہمراہ آئندہ ہفتےآئی سی سی کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا، یہ اجلاس آئندہ 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کی تیاری کے لیے بہت اہم ہے۔