ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

0
55

لاہور: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے پاکستان کا 122 رنز کا ہدف 17 اووز میں 5 وکٹوں پر پورا کرلیا،پاتھم نسنکا 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لئے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان اننگز

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، محمد رضوان 14 گیندوں پر 14 رنز بناکر پرمود مدوشان کی گیند پر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 18 گیندوں پر صرف 13 سکور بناکر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن کے قریب ہاسارنگا کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 30 رنز بناکر ہاسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، پاکستانی بیٹرز کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، افتخار احمد 13، خوشدل شاہ 4، آصف علی اور حسن علی صفر، صفر پر آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز نے 26 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے جبکہ عثمان قادر 3 اور حارث رؤف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کیں، تھیکشانا اور پرمود مدوشان نے 2، 2 جبکہ کرونارتنے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس طرح گرین شرٹس 19 اعشاریہ 1 اوورز میں صرف 121 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

 

پاکستان پلیئنگ الیون
سری لنکا کے خلاف میچ کے لئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

سری لنکا پلیئنگ الیون

پاکستان کے خلاف لنکا پلیئنگ الیون میں کپتان داسن شناکا، دنوشکا گوناتھیلاکا، پاتھم نسانکا، وکٹ کیپر کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجاپکسا، وانندو ہاسارنگا، چیمکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشان اور دلشان مدوشانکا شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

Leave a reply