کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی :کرونا کی وجہ سے ایشین انڈر 18بیس بال چیمئن شپ التوا کا شکار

0
16

لاہور:کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی :کرونا کی وجہ سے ایشین انڈر 18بیس بال چیمئن شپ التوا کا شکار،اطلاعات کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ایک بار پھر انڈر 18بیس بال چیمپئن شپ کی تاریخیں بڑھا دیں۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ایشیائی اور بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈر18 ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تاریخیں مزید آگے بڑھا دی ہیں۔ اب یہ چیمپئن شپ ستمبر کی بجائے دسمبر میں تائیوان میں کھیلی جائے گی۔

اس سلسلے میں بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کو ای میل موصول ہوئی ہے جس میں چیمپئن شپ کی تاریخیں مزید آگے بڑھا دی گئی ہیں۔ سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ایشین رینکنگ کے مطابق ٹاپ آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سید فخر علی شاہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ خود کو محفوظ رکھتے ہوئے گھروں میں اپنی ٹریننگ جاری رکھیں۔

کوچز کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کوچز کو کھلاڑیوں سے آن لائن رابطے میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Leave a reply