مزید دیکھیں

مقبول

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر...

آصف علی زرداری نے اپنے منشی کو وزیر اعلیٰ بنا کر سندھ کا برا حال کردیا ،علی زیدی

سکھر: وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے منشی کو وزیر اعلیٰ بنا کر سندھ کا برا حال کردیا ہے-

باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سندھ اور پاکستان کے دشمن ہیں جبکہ سندھ کی حکومت کرمنلز کی ہے آصف علی زرداری نے اپنے منشی کو وزیر اعلیٰ بنا کر سندھ کا برا حال کردیا ہے، سندھ حکومت جرائم پیشہ افراد کی حکومت ہے نظریہ بھٹو نے دیا تھا، زرداری اس نظریے کو بیچ رہا ہے۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ نواز شریف آج وطن واپس آجائے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ہم سے تین سال کا حساب مانگا جارہا ہے سندھ حکومت کو 12 ہزار ارب روپے تعلیم کے لیے موصول ہوئے مگر انہوں نے پانچ ہزار اسکول بند کردیئے، اب یہ بتائیں کہ وہ رقم کہاں خرچ ہوئی کراچی، سکھر ، شکار پور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی نظام کے حوالے سے کالا قانون لے کر آئی جس میں سارے اختیارات صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھے۔

وزیراعظم نے کورونا کے 2 سالوں میں عوام کو بھوک اور غربت سے بچایا،وزیر خارجہ

علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنایا ہوا ہے، تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں سندھ سے زرداری لیگ کا خاتمہ کردے گی اگر کالا بلدیاتی قانون واپس نہ لیا گیا تو 27 فروری سے سڑکوں پر ہوں گے صدارتی نظام کے حوالے سے صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہورہا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں، سوا دو لاکھ روپے تنخواہ آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی اور بیوی کی بچت سے آنے والی رقم سے گزارا کرتا ہوں انہوں نے استفسار کیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم سستی اور سندھ میں مہنگی کیوں ہے؟ سندھ میں بیشتر شوگر ملز اور فلور ملزآصف زرداری کی ہیں۔

سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا