سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

0
54

گوجرانوالہ: سعودی عرب سے آئی خاتون سائرہ اپنی 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں سمیت لاپتا ہوگئی۔

باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل چار بچوں کے ہمراہ سعودی عرب سے آئی پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر غائب ہوگئی سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے-

22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

پولیس کے مطابق ان کے گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے نکل رہی ہے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، جو ممکنہ طور پر اغوا ہوئے ہیں، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والد کا بیان ہے کہ خاتون نے بچوں کے ساتھ گزشتہ روز واپس سعودیہ جانا تھا، لیکن ایک دم سے سب لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز فیملی کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خاتون اوراس کے چار بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے-

قبل ازیں سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ نمرہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ ،لاہور پولیس نے مغویہ نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروا یا ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروایا گیا۔ مغویہ کو اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ملزم محسن کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا ہے،اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔

پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس خاموش تماشائی کاروائی سے گریز

پولیس کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے امتحانات دینے کے لیے آئی 22 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی تھی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آباد گرلز کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-

امریکا میں گھرسے100سے زائدخطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد

Leave a reply