آصف زرداری بیمار،پیش نہ ہونے پر عدالت کا حکم آ گیا

0
27
آصف-زرداری-بیمار،پیش-نہ-ہونے-پر-عدالت-کا-حکم-آ-گیا #Baaghi

آصف زرداری بیمار،پیش نہ ہونے پر عدالت کا حکم آ گیا

احتساب عدالت اسلام آباد سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری کے خلاف آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس کی سماعت کی . آصف زرداری کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ طبی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر سابق صدر آج پیش نہیں ہو سکتے تو پھر کل بلا لیتے ہیں جس پر آصف زرادی کے وکیل نے کہا کہ کل مشکل ہو جائے گا

وکیل نے عدالت میں کہا کہ آصف زردار ی بیمار ہیں، جو تاریخ دیں گے پیش ہو جائیں گے، اگر عدالت زیارہ اصرار کرے تو آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے بعد ازاں عدالت نے سابق صدر کی درخواست منظو ر کرتے ہوئے فرد جرم کے لئے 14اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی

آصف زرداری پر8 ارب سے زائد روپے کی مبینہ مبنی لانڈرنگ کا الزام ہے سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے

واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف نیب میں مختلف کیسز چل رہے ہیں، آصف زرداری گرفتار بھی رہ چکے ہیں انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے. آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کا کیس بھی چل رہا ہے، آصف زرداری عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، آصف زرداری پر کیسز کراچی سے اسلام آباد منتقل کئے گئے ہیں جس کو پی پی نے انتقامی کاروائی قرار دیا، آصف زرداری نے اسکو عدالت میں بھی چیلنج کیا ، دوران جیل آصف زرداری بیمار ہو گئے تھے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں آصف زرداری کی رہائی کے لئے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی گئی تھی ،نیب کی مخالفت کے باوجود عدالت نے‌آصف زرداری کو رہا کر دیا تھا، اب عدالت نے دوبارہ آصف زرداری کو طلب کیا ہے

@MumtaazAwan

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ

نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی ؟ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا

آصف زرداری حاضر ہو، طلبی کا پروانہ جاری

آصف زرداری بیماری کے باوجود عدالت پیش،ضمانت کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال

Leave a reply