آصف زرداری کے ساتھ ابھی تک یہ…… کام کیوں نہیں ہوا؟ بلاول

0
35

آصف زرداری کے ساتھ ابھی تک یہ…… کام کیوں نہیں ہوا؟ بلاول

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ابھی تک اسپیشلسٹ اورذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی ، آصف زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جا رہے ہیں،

نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگرزرداری کوکچھ ہواتو ذمہ دار حکومت ہوگی،

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا مجھے میاں نوازشریف و مریم نواز کی ضمانت کی منظوری پر خوشی ہے ا ور میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

Leave a reply