آصف زرداری کی طبیعت کو اچانک کیا ہوا کہ نیب ٹیم کی دوڑیں‌ لگ گئیں، اہم خبر آ گئی

سابق صدر آصف علی زرداری جو کہ اس وقت نیب کی حراست میں‌ ہیں‌ آج ان کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی جس پر نیب عملہ کی دوڑیں‌ لگ گئیں‌ اور فوری طور پر سابق صدر کو ہسپتال لیجایا گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب حراست میں اچانک طبیعت بگڑنے پر نیب کے افسران انہیں‌ لے کر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سنٹرپہنچ گئے جہاں‌ ان کا چیک اپ کیا گیا. بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا جس پر ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی.

رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے سابق صدر کو پہلے اسلام آباد ڈائیگنا سٹک سنٹر اور پھر بعد میں‌ سرکاری ہسپتال راولپنڈی کارڈیالوجی لیجایا گیا تاہم بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کراچی کے ہسپتال منتقل کرنے پر اصرار کیا ہے. یاد رہے کہ آصف زرداری اس وقت میگا منی لانڈرنگ کیس میں‌ نیب کی زیر حراست ہیں. اطلاعات کے مطابق راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سینئرڈاکٹرزکی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے.

Comments are closed.