کرکٹ بورڈ میں‌ نااہلی اور کرپشن کیخلاف مہم شروع، نجم سیٹھی مشکل میں‌ پھنس گئے

0
55

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں نااہلی اور کرپشن کے خلاف مہم شروع کردی ہے جس کی وجہ سے ہماری ٹیم کا یہ حال ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جاوید بدر کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی عمران خان اور پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دُشمن ہے جس نے کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن کی ہے اور اس کو مُوجودہ چئیرمین احسان مانی جوسیٹھی کا دوست ہے بچا رہا ہے. جاوید بدر اس سے قبل بھی نجم سیٹھی کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں.


جاوید بدر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط بھی لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات کی تحقیقا ت کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں تاکہ کرکٹ بورڈ کو کرپشن سے پاک کیا جاسکے.

پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے گزشتہ برس نجم سیٹھی کو خط بھی لکھا تھا جس میں‌ ان سے پی ایس ایل کا حساب کتاب مانگا گیا تھا. خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تباہ کر دیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ جیسے انٹرنیشنل کھیل کی ٹیکنیکل اے بی سی کا ہرگز معلوم نہیں ہے۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ نجم سیٹھی نے اپنی کروڑوں کی کرپشن کے لئے پاکستانی عوام کے جذبوں سے کھیلا اور اسکے لئے جاوید بدر اس کا مکمل احتساب چاہتے ہیں۔

Leave a reply