روٹی ہمیں 21روپے میں پڑ رہی،20 میں بھی بیچنے کو تیار ہیں،نان بائی ایسوسی ایشن

0
141
roti

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے نئے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تندور مالکان کتنے روپے میں روٹی بیچنا چاہ رہے ہیں؟گندم کی قیمت میں کمی ہوئی تو پھر کیا مسئلہ ہے؟وکیل نے کہاکہ اسلام آباد میں تلہ گنگ، چکوال اور اٹک کی قیمتوں پر نان روٹی نہیں بیچی جا سکتی، بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ نئے نوٹیفکیشن میں 100گرام کی روٹی کی قیمت 16 روپے ہے ،ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہم آج بھی بیٹھنے کو تیار ہیں وہ ہم سے بات تو کریں،ایک روٹی ہمیں تقریباً 21روپے میں پڑ رہی مگر ہم 20 روپے میں بھی بیچنے کو تیار ہیں،انتظامیہ نے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے ، کل سے تقریباً 30تندور سیل کئے جا چکے ہیں،

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں اب تک کتنے مقدمات درج ہوئے ہیں؟صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہاکہ مجھ پر 2مقدمات ہیں، تقریباً 30تندور سیل، 60لوگ گرفتار ہیں،وکیل نے کہاکہ سرکاری نرخ نامے کا نوٹیفکیشن آج تک پبلش نہیں ہوا مگر تندوروں کو سیل کیا جارہا ہے،ایک نوٹیفکیشن پہلے جاری ہوا جس پر اس عدالت نے حکم امتناع دیا تھا،عدالت کو بتایا کہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا پھر میڈیا پر اس خبر کی تردید چلوائی گئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے راولپنڈی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد کیلئے بھی جاری کردیا ،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10مئی کو جواب طلب کر لیا، نان بائی ایسوسی ایشن کی نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مستردکردی گئی ،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر بھی جمعہ کیلئے نوٹس جاری کردیا،

روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply