آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کونسے جج کریں گے؟

0
46

آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کونسے جج کریں گے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا ڈویژن بنچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس عامرفاروق پرمشتمل ہے، سابق صدر آصف زرداری نے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکی ہے درخواست میں وفاقی حکومت اوردیگرکو فریق بنایا گیاہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی حالات کے پیش نظرضمانت منظور کی جائے.

سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔

آصف زرداری کی جانب سے پارک لین اور منی لانڈرنگ میں الگ الگ درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے،فریال تالپور کی جانب سے بھی اسلام آبادئیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے، فریال تالپور نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کیلئےضمانت منظور کی جائے،

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

Leave a reply