آصف زرداری نے حفیظ شیخ کو ووٹ دے دیا؟

0
42

آصف زرداری نے حفیظ شیخ کو ووٹ دے دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، کون جیت گا شام تک فیصلہ ہو جائے گا تا ہم اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں

سابق صدر آصف زرداری نے ووٹ کاسٹ کرلیا تا ہم پہلی بار سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا،آصف زرداری کودوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا،

آصف زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوا جس کے بعد آصف زرداری نے ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی، درخواست پر دوسرا بیلٹ پیپر جاری کردیاگیا، سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث مہر غلط لگ گئی تھی۔ تا ہم دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ‌آصف زرداری نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ دے دیا تھا تا ہم جب غلطی کا احساس ہوا توغلطی کا کہہ کر دوبارہ بیلٹ پیپر مانگا گیا، جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے دوبارہ بیلٹ پیپر دیا اور سابق صدر نے دوبارہ مہر لگا کر اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

سابق صدر آصف علی زرداری پارلیمینٹ ہاوس پہنچ گئے آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ گیلانی صاحب کی جیت کی امید ہے؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ انسان سے تو امید نہیں ہو سکتی،

قومی اسمبلی میں اب تک 293 ووٹ کاسٹ ہو چکے ہیں ،پولنگ ابھی جاری ہے

وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے

سینیٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں حفیظ شیخ اور گیلانی کا آمنا سامنا، اب تک کس کس نے ووٹ کاسٹ کر لیا؟

سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا صحافی پر برس پڑے، گیلانی نے کر دیا کامیابی کا دعویٰ

سینیٹ انتخابات، 17 ماہ بعد خورشید شاہ اسمبلی آئے تو ایسی بات کر دی کہ بلاول بھی دیکھتے رہ گئے

سینیٹ انتخابات ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پولنگ ایجنٹ کا "گڑ بڑ” کا الزام

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کہاں موجود ہیں؟ حنا ربانی کھر کا بڑا دعویٰ

کس امیدوار کو ووٹ ڈالوں گا،شیخ رشید کے دعوے نے بڑوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

میں بھی آ گیا، شہباز شریف نے اسمبلی پہنچتے ہی ایسا کام کر دیا کہ ن لیگی اراکین کی دوڑیں لگ گئیں

سینیٹ انتخابات،وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

بلاول سے اسمبلی میں تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کی ملاقات

سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

شہبازشریف ایوان میں پہنچ گئے،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا ہوئے فیصلے؟

حکومتی اتحادی رکن نے ووٹ ڈالنے کے بعد ایسا کام کیا کہ بلاول بھی احتجاج کرنے ریٹرننگ آفیسر کے پاس پہنچ گئے

الیکشن کمیشن یہ کام نہیں کریگا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، اعظم سواتی کا بڑا اعلان

دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا

آصف زرداری بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے، کس سے امیدیں لگا لیں؟ بتا دیا

Leave a reply