میں بھی آ گیا، شہباز شریف نے اسمبلی پہنچتے ہی ایسا کام کر دیا کہ ن لیگی اراکین کی دوڑیں لگ گئیں

0
28

میں بھی آ گیا، شہباز شریف نے اسمبلی پہنچتے ہی ایسا کام کر دیا کہ ن لیگی اراکین کی دوڑیں لگ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے قومی اسمبلی میں پولنگ جاری ہے

قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں ، شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچتے ہی مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ن لیگ کی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب ہونے پر ن لیگی اراکین پارلیمنٹ کی دوڑیں لگ گئیں،

ن لیگ کے کچھ اراکین ابھی تک ایوان نہیں آئے تھے، شہباز شریف کی جانب سے اجلاس طلب ہونے کے بعد اراکین کو فوری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک اور دیگر امور پر اہم مشاورت کی جائیگی،شہباز شریف کا ایوان میں کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن انتخابات میں شفافیت لائے گا،نجومی نہیں ہوں کہ بتاسکوں کون جیتے گا،ہر رکن نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے،

شہباز شریف اور خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کر رکھا تھا، سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی عدالت نے انہیں اجازت دی جس کے بعد گزشتہ روز انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا،دونوں اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری اور اکمل خان پرمشتمل الگ الگ عدالتوں نے درخواستوں کو منظور کر تے ہوئے محمد شہباز شریف اور خواجہ محمد آصف کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اسلام آباد جانے کا حکم دیا

وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے

سینیٹ انتخابات، قومی اسمبلی میں حفیظ شیخ اور گیلانی کا آمنا سامنا، اب تک کس کس نے ووٹ کاسٹ کر لیا؟

سینیٹ انتخابات، فیصل واوڈا صحافی پر برس پڑے، گیلانی نے کر دیا کامیابی کا دعویٰ

سینیٹ انتخابات، 17 ماہ بعد خورشید شاہ اسمبلی آئے تو ایسی بات کر دی کہ بلاول بھی دیکھتے رہ گئے

سینیٹ انتخابات ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پولنگ ایجنٹ کا "گڑ بڑ” کا الزام

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کہاں موجود ہیں؟ حنا ربانی کھر کا بڑا دعویٰ

کس امیدوار کو ووٹ ڈالوں گا،شیخ رشید کے دعوے نے بڑوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا۔

ایک ووٹ بھی زیادہ ملا تو…بلاول نے بڑی امیدیں لگا لیں

 

Leave a reply